Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / وسط مئی میں کانفرنس برائے اسکولی تعلیم زیرغور

وسط مئی میں کانفرنس برائے اسکولی تعلیم زیرغور

وزارت فروغ انسانی وسائل مختلف مسائل و امور کا جائزہ لے گی
نئی دہلی ، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کا منصوبہ ہے کہ آئندہ ماہ اسکولی تعلیم کے بارے میں بڑی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جائے، جہاں مختلف مسائل بشمول عصری ٹکنالوجی والے طریقے جیسے چائلڈ ٹریکنگ سسٹم پر ریاستوں کے وزرائے تعلیم کے ساتھ غوروخوض کیا جائے گا۔ وزارتِ فروغ انسانی وسائل کے سینئر عہدہ دار نے آج یہاں کہا کہ وزارت وسط مئی میں کانفرنس برائے اسکولی تعلیم کے انعقاد پر غور کررہی ہے، جہاں ریاستوں کے وزرائے تعلیم کے ساتھ مل بیٹھ کر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ٹکنالوجی کے نئے طریقوں کی رونمائی بھی ہوگی۔ گزشتہ ہفتے وزیر ایچ آر ڈی سمرتی ایرانی نے بعض اقدامات ٹوئٹ کئے تھے جن پر اُن کی وزارت کام کررہی ہے۔ سمرتی نے اسکولی تعلیم کے شعبے میں اپنی وزارت کے شروع کردہ اقدامات کی بابت ہفتہ کو ٹوئٹ کیا تھا کہ سارے ملک کے زائد از 200 ملین بچوں کیلئے چائلڈ ٹریکنگ سسٹم متعارف کیا جارہا ہے جو جماعت بہ جماعت اُن کی پیشرفت پر نظر رکھے گا اور ترکِ تعلیم کرنے والوں کی بہ آسانی شناخت کی جاسکے گی۔وزیر موصوفہ نے اپنی وزارت کے بعض دیگر اقدامات کا اعلان بھی کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT