Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / وسیم اکرم اور لیونل میسی کے اشتہار کی دھوم !

وسیم اکرم اور لیونل میسی کے اشتہار کی دھوم !

لاہور ، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی ایک اشتہار میں چِپس کھاتے نظر آتے ہیں کہ اچانک انھیں ایک مصور اپنے پاس بلا کر ان کی تصویر بنانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے جس پر میسی ہاں کر دیتے ہیں۔ یہ مصور میسی کی نظر بچا کر پیاکٹ میں سے چپس نکال کر کھا لیتا ہے۔ ارجنٹائنی فٹبال اسٹار یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ پینٹر نے انھیں باتوں میں لگا کر ان کی ساری چپس کھا لئے۔ اب یہاں پر اشتہار کا دلچسپ حصہ شروع ہوتا ہے جب وہی چپس کے پیاکٹ کے ساتھ پاکستان کے لجنڈ کرکٹ اسٹار وسیم اکرم آتے ہیں اور میسی اُن کی تصویر بنانے کی پیشکش کرتے ہیں۔ اشتہار کافی دلچسپ ہے اور میڈیا پر آنے کے بعد لوگوں میں بہت مقبول ہو رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT