Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / وسیم اکرم ایچ سی اے کے کنسلٹنٹ کوچ ہونگے

وسیم اکرم ایچ سی اے کے کنسلٹنٹ کوچ ہونگے

حیدرآباد 8 فبروری ( پی ٹی آئی ) اپنے بولنگ شعبہ کو مستحکم کرنے کی غرض سے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے بہت جلد امکان ہے کہ سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی خدمات بحیثیت کنسلٹنٹ کوچ حاصل کی جائیں یگ ۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن نے اس سلسلہ میں اکرم کے ساتھ ابتدائی نوعیت کی بات چیت کرلی ہے اور اکرم نے اصولی طور پر اس ذمہ داری کو قبول

حیدرآباد 8 فبروری ( پی ٹی آئی ) اپنے بولنگ شعبہ کو مستحکم کرنے کی غرض سے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے بہت جلد امکان ہے کہ سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی خدمات بحیثیت کنسلٹنٹ کوچ حاصل کی جائیں یگ ۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن نے اس سلسلہ میں اکرم کے ساتھ ابتدائی نوعیت کی بات چیت کرلی ہے اور اکرم نے اصولی طور پر اس ذمہ داری کو قبول کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ ایچ سی اے کے میڈیا مینیجر وکرم مان سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی ٹیم نے ڈومیسٹک سیزن میں کوئی خاص مظاہرہ نہیں کیا ہے اور بولنگ کا شعبہ اس کی کمزوری سمجھا جاتا ہے ۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر ارشد ایوب نے جو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم انڈیا کے مینیجر بھی ہیں وسیم اکرم کے ساتھ ورلڈ کپ کے بعد اس سلسلہ میں بات چیت کرینگے ۔ وکرم مان سنگھ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد اس تعلق سے تفصیلات کا علم ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT