Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / وسیم اکرم پر حملہ پولیس نے کاربرآمد کرلی

وسیم اکرم پر حملہ پولیس نے کاربرآمد کرلی

کراچی۔9اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سینئر پولیس عہدیداروں نے کہا ہے کہ سابق کرکٹروسیم اکرم پر کئے گئے حملہ میں استعمال کی گئی کار کو برآمد کرلیا گیا ہے ۔ کراچی ایسٹ زون کے ڈی آئی جی منیر احمد شیخ نے بتایا کہ پولیس نے وہ کار برآمد کرلی اور ڈرائیور کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے جس کی عابد نام سے شناخت ہوئی ہے اور اسیگرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اصل مشتبہ شخص کو جس نے سب سے پہلے اکرم پر بندوق تانی تھی اور اس کے بعد ان کی گاڑی کے ٹائر پر فائر کئے ‘ پتہ نہیں چل سکا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ضبط شدہ کار فارنسک لیباریٹری روانہ کرے گی ۔پولیس نے کہا کہ گرفتار شخص عابد نے اس کی کار وسیم اکرم کی مرسڈیزسے ٹکرانے کا اعتراف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT