Saturday , November 17 2018
Home / Top Stories / وسیم رضوی کا متنازع بیان’ جہاد کرنا ہے تو بغداد ی کی فوج میں شامل ہوجاؤ‘

وسیم رضوی کا متنازع بیان’ جہاد کرنا ہے تو بغداد ی کی فوج میں شامل ہوجاؤ‘

فیض آباد۔شیعہ سنٹر ل وقف بورڈ کے چیرمن وسیم رضوی نے ایک مرتبہ پھر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنہیں جہاد کرنا ہے وہ بغدادی کی فوج میں شامل ہوجائیں ۔ جمعہ کو وسیم رضوی اجودھیا پہنچے اور وہاں انہوں نے سادھو سنتوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد انہوں نے کہاکہ جو ہندوستان کو توڑنے کی بات کرتے ہیں ‘ انہیں افغانستان اور پاکستان چلے جانا چاہئے۔

وسیم رضوی نے کہاکہ ذاکرنائیک جیسے مولوی کی مخالفت کی جانی چاہئے ‘ جوہمارے بچوں میں زہر گھول رہے ہیں۔دوسری جانب وسیم رضوی کے اجودھیا دورہ پر بابری مسجد کیس کے اہم مدعی اقبال انصاری نے طنز کیا ہے ۔

اقبال انصاری نے وسیم رضوی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ شیعہ وقف بورڈ چیرمن جمعہ کو اجودھیا آتے ہیں‘ جبکہ جمعہ کے دان انہیں اپنے گھر پر نماز پڑھنی چاہئے ‘ لیکن وہ جمعہ کے دن اجودھیا آکر رام للا کی پوجا ارچنا کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT