Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / وشاکھاپٹنم میں انکاؤنٹر‘دو ماؤنواز ہلاک

وشاکھاپٹنم میں انکاؤنٹر‘دو ماؤنواز ہلاک

وشاکھاپٹنم۔22فبروری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش میں ضلع وشاکھاپٹنم کے ایجنسی علاقہ میں پولیس کیساتھ مبینہ انکاؤنٹر میں دو ماؤنواز مارے گئے ۔ ( وشاکھارورل) پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کویا پراوین نیج کہا کہ سوپورو پولیس اسٹیشن کے تحت ولاکا پوڈیاور دیولاپاڈو علاقوں کے درمیان ایک مقام پر پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان تقریباً 15منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔ پولیس نے کہا کہ  وائزاک ایجنسی میں بکسائیٹ کی مجوزہ کانکنی کے خلاف جدوجہد کیلئے ماؤنواز اس علاقہ  کے نوجوانوں کو اس تنظیم میں شمولیت کیلئے ترغیب دینے کے مقصد سے پہنچے تھے ‘ تاہم پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی ۔ بعدازاں جیسے ہی پولیس وہاں پہنچی باغیوں نے ان پر فائرنگ شروع کی اور جوابی کارروائی میں دو انتہا پسند ہلاک ہوگئے ۔
ان کے قبضہ سے دو موبائیل فونس ‘ دو 12بور سنگل بیرل بندوق ‘ کارتوس ‘ بارودی مواد ‘ ماؤنوازوں کا یونیفارم اور ماؤنواز نظریا پر مبنی لٹریچر دستیاب ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT