Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / وشاکھاپٹنم میں دو فینانس دفاتر پر دھاوے

وشاکھاپٹنم میں دو فینانس دفاتر پر دھاوے

وشاکھاپٹنم ۔ 17 ڈسمبر (پی ٹی آئی) وشاکھاپٹنم میں پولیس نے دو پرائیویٹ فینانس کمپنیوں کے پروموٹرس کو حراست میں لے لیا اور دفاتر پر دھاوے کرتے ہوئے نقد رقم و دستاویزات ضبط کرلی۔ انسپکٹر سٹی ٹاسک فورس آر ملک ارجن راؤ کے مطابق سری وینکٹ سائی فینانس اور چندرا فینانس پر دھاوے کئے گئے۔ پولیس نے چندرا فینانس سے 1.95 لاکھ روپئے نقد، 122 بلینک پرومیژری نوٹس، 22 بلینک چیکس اور 160 لون بکس برآمد کئے۔ اسی طرح ایک اور فینانس کمپنی سے 8600 روپئے نقد، 30 بلینک پرومیژری نوٹس، 22 بلینک چیکس اور کھاتے داروں کی بک ضبط کرلی۔ کال منی دراصل خانگی قرض کی فراہمی کا ایک ایسا طریقہ ہے جہاں محض ایک فون کال پر گھر تک قرض کی رقم پہنچائی جاتی ہے اس پر غیرمعمولی شرح سود اور ساتھ ہی قرض دینے والا اپنی مرضی سے زیادہ سے زیادہ رقم کا تقاضہ کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT