Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / وشاکھاپٹنم میں شہید تین مساجد کی تعمیر نو کا کام مکمل

وشاکھاپٹنم میں شہید تین مساجد کی تعمیر نو کا کام مکمل

طوفان ہد ہد سے متاثر مزید چار مساجد کی تعمیر نو کا کام جاری: حافظ پیر شبیر احمد

طوفان ہد ہد سے متاثر مزید چار مساجد کی تعمیر نو کا کام جاری: حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر (پریس نوٹ) ساحلی آندھرا کے علاقہ میں حالیہ سمندری طوفان ہد ہد کی تباہ کاریوں کی زد میں جو مساجد آئی تھیں ان میں سے شہر وشاکھاپٹنم میں واقع تین مساجد کی جمیعتہ علماء آندھراپردیش و تلنگانہ کی جانب سے ضروری تعمیر و مرمت کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ صدر جمیعتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش مولانا حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی نے بتایا کہ طوفان کے بعدجمیعتہ علماء نے اس علاقہ کا سروے کیا ۔ جن میں سے تین کی تعمیر نو کا کام کیا جاچکا ہے ، مابقی دو مساجد کا کام جاری ہے جو کہ دو ہفتوں میں مکمل ہوجائے گا ۔ باقی دو مساجد بڑی ہیں جن کے کام کیلئے کچھ وقت درکار ہے ۔ مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے بتایا کہ ان سات مساجد کے علاوہ جامع مسجد آمنہ پوری طرح شہید ہوچکی ہے جس کی تعمیر نو کیلئے مزید کچھ اور وقت درکار ہوگا ۔ جمیعتہ علماء نے اس مسجد کی تعمیر نو کے کام کا ہنوز تخمینہ نہیں لگایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT