Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / وشاکھاپٹنم کو ٹسٹ کی میزبانی کا اعزاز

وشاکھاپٹنم کو ٹسٹ کی میزبانی کا اعزاز

نئی دہلی۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی  نے 2016-17  سیزن کے لئے 6 نئے ٹسٹ میدانوں کا اعلان کردیا۔ ان میدانوں میں راجکوٹ، وشاکھاپٹنم،  پونے، دھرم شالہ، رانچی اور اندور شامل ہیں جبکہ یہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف مقابلوں کی میزبانی کریں گے۔ہندوستان مذکورہ سیزن میں 13 ٹسٹ ، 8 ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ دریں اثناء بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹسٹ میچ بھی شامل ہے اوریہ پہلا موقع ہوگا جبکہ ہندوستان بنگلہ دیش کو ٹسٹ موقف ملنے کے بعد اس کی میزبانی کرے گا۔ نیز ہندوستان کو نیوزی لینڈ کی میزبانی بھی کرنی ہے جو کہ تین ٹسٹ، پانچ ونڈے  پر مشتمل سیریز کے لئے ہندوستان آئے گا جبکہ انگلینڈ کے خلاف ہندوستان پانچ ٹسٹ، تین ونڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔ہندوستان 2016-17 سیزن میں اپنے گھریلو میدانوں پر متعدد ٹسٹ میچز کھیلے گا جس میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT