Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / وشاکھاپٹنم کے جنگلات میں مہیب آتشزدگی

وشاکھاپٹنم کے جنگلات میں مہیب آتشزدگی

وشاکھاپٹنم /7 نومبر ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کے شہر وشاکھاپٹنم سے 30 کیلومیٹر دور واقع گھنے جنگلات میں اچانک پھیل جانے مہیب آگ پر قابو پانے کیلئے انڈین ایر فورس کے چار ہیلی کاپٹر متحرک کردئے گئے ہیں ۔ ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے آج شام جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے ۔ گوڈی لووا پہاڑی علاقے میں کل شام آگ بھڑک اٹھنے کی جب کارتک پورنیما کے موقع پر پہاڑیوں میں واقع ایک مندر میں چراغ جلایا گیا تھا ۔ ڈیویژنل فائر آفیسر آر جی سندرم نے کہا کہ ’’ یہ آگ انتہائی تیزی کے ساتھ پھیل گئی تھی 29 فائر انجنوں کے ساتھ 20 آتش فرو ٹیموں کو متحرک کیا گیا تھا جنہوں نے آج صبح آگ پر کنٹرول کرلیا ۔ اس واقع میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ آگ بجھانے کیلئے چار ہیلی کاپٹروں نے 42 چکر لگاتے ہوئے جنگلات کے علاقے میں ایک لاکھ لیٹر پانی برسایا ۔

TOPPOPULARRECENT