Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وشاکھا پٹنم ایجنسی علاقہ کے منی مالورو میں درجہ حرارت 5ڈگری درج

وشاکھا پٹنم ایجنسی علاقہ کے منی مالورو میں درجہ حرارت 5ڈگری درج

حیدرآباد 23نومبر(یواین آئی ) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات 24نومبر کو سردی کی شدت زیادہ ہوگی ۔ محکمہ کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ شمالی ہند سے آرہی سرد ہواؤں کے سبب حیدرآباد میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ دن کے درجہ حرارت میں جہاں تین تا چار ڈگری کا اضافہ ہورہا ہے تو وہیں رات کے درجہ حرارت میں تین تا چار ڈگری کی کمی درج کی جارہی ہے ۔ تلنگانہ کے ضلع میدک میں آج درجہ حرارت دس ڈگری سلسیس درج کیا گیاجو معمول سے چار ڈگری کم ہے ۔ آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم ایجنسی علاقہ کے منی مالورو میں درجہ حرارت 5 ‘ لمبا سنگی میں 6 ‘ پاڈیرو ‘ آراکو میں 7 ‘ چنتا پلی میں 8 ڈگری سلسیس درج کیا گیا ہے ۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ میں درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری کم درج کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT