Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / وشاکھا پٹنم میں 14 ڈاکووں کی گرفتاری ‘ سونا اور ریوالور ضبط

وشاکھا پٹنم میں 14 ڈاکووں کی گرفتاری ‘ سونا اور ریوالور ضبط

وشاکھاپٹنم 3 فبروری ( پی ٹی آئی ) وشاکھاپٹنم میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے تین دیسی ساختہ ریوالورس ضبط کرلئے ۔ پولیس کا ادعا ہے کہ یہ گینگ شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں انجام دینے کا منصوبہ رکھتی تھی ۔ پولیس کے بموجب پانچ محروسین کا بہار سے تعلق ہے جبکہ نو کا تعلق وشاکھاپٹنم کے اطراف کے مقامات سے ہے ۔ عہدیداروں کے بموجب ان کے قبضے سے 120 گرام سونا اور 1.2 کیلوگرام چاندی ‘ ایک کار ‘ ایک آٹو رکشا ‘ دو موٹر سائیکلیں اور 3.5 کیلوگرام سوکھا گانجہ بھی ضبط کیا گیا ۔ اس گینگ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے انکاپلی میں داراپالیم کے مقام پر ڈکیتی کی وارداتیں انجام دی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گینگ نے داراپالیم میں 240 گرام سونا اور ایم وی پی کالونی کی ڈکیتی میں 360 گرام سونا اور ایک لاکھ روپئے نقد لوٹ لئے تھے ۔ ڈی سی پی کرائم شیموشی باجپائی نے کہا کہ گینگ کے پانچ ارکان کا بہار سے تعلق ہے جبکہ دوسرے ارکان مقامی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT