Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / وشنو وردھن کی ضمانت قبل از گرفتاری منظوری

وشنو وردھن کی ضمانت قبل از گرفتاری منظوری

حیدرآباد /19 دسمبر (این ایس ایس) رنگاریڈی کی ضلع عدالت نے آج کانگریس کے ایک سابق رکن اسمبلی وشنو وردھن ریڈی کو ان کی ہی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی ومشتی چند ریڈی پر مبینہ حملہ سے متعلق ایک مقدمہ کے ضمن میں ضمانت قبل از گرفتاری دے دی۔ وشنو وردھن ریڈی گرفتاری سے بچنے کے لئے گزشتہ دو دن سے روپوش تھے۔ وشنو نے مبینہ طورپر گزشتہ ہفتہ کلوا کرتی ک

حیدرآباد /19 دسمبر (این ایس ایس) رنگاریڈی کی ضلع عدالت نے آج کانگریس کے ایک سابق رکن اسمبلی وشنو وردھن ریڈی کو ان کی ہی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی ومشتی چند ریڈی پر مبینہ حملہ سے متعلق ایک مقدمہ کے ضمن میں ضمانت قبل از گرفتاری دے دی۔ وشنو وردھن ریڈی گرفتاری سے بچنے کے لئے گزشتہ دو دن سے روپوش تھے۔ وشنو نے مبینہ طورپر گزشتہ ہفتہ کلوا کرتی کے ایک رکن اسمبلی ومشی چند ریڈی اور ان کے گن مین پر شادی کی ایک تقریب میں حملہ کیا تھا۔ بعد ازاں کانگریس کے ان دونوں قائدین نے مادھا پور پولیس اسٹیشن میں ایک دوسرے کے خلاف شکایات درج کروائی تھیں، تاہم ویڈیو فوٹیج سے دستیاب تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وشنو وردھن نے ومشی چند ریڈی کو طمانچہ رسید کیا تھا اور انھیں روکنے والے ومشی کے گن مین پر بھی حملہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT