Wednesday , December 19 2018

وشواہندوپریشد کی دھرم سبھا سے قبل ایودھیا کا ماحول گرم 

لکھنؤ : وشواہندو پریشد کی مجوزہ دھرم سبھا سے قبل ہی ایودھیا کا ماحول گرم ہوچکا ہے ۔ بھگوا تنظیمیں شہر کے ساتھ ساتھ اضلاع میں بھی متنازع نعروں والے بینرز اور پوسٹرس چسپاں کررہی ہیں ۔ اور ساتھ ہی وشواہندو پریشد ، بجرنگدل اور بی جے پی کے لیڈران کی قیادت میں کارکنان ٹولی بستیوں میں گھوم گھوم مندر کا تیقن دلارہے ہیں ۔ وی ایچ پی کے بین الاقوامی صدر چمپت رائے ایودھیا میں قیام کئے ہوئے ہیں ۔

او ر جمعرات شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے بھی اپنے بھکتوں کے ساتھ لانے والے ہیں ۔ وہاں کا اقلیتی طبقہ خوف کے ماحول میں سانس لے رہا ہے ۔لیکن ریاستی وزیر اعلی اورپولیس و سیول حکام یہ باور کروانے کی کوشش کررہے ہیں کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ، لااینڈ آرڈر کو بگڑنے نہیں دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT