Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / وشواہندوپریشد کی کیرالا کے شعبہ صحت تک توسیع

وشواہندوپریشد کی کیرالا کے شعبہ صحت تک توسیع

تروننتھاپورم ۔20ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) متعدد شمالی ریاستوں میں اپنی توسیع کے بعد وشوا ہندو پریشد کیرالا تک مفت حفظان صحت پروگرام کے ذریعہ اپنی توسیع کرے گی ۔ یہ ریاست میں اس کے اثر ورسوخ میں اضافہ کے منصوبوں کا ایک حصہ ہوگا ۔ اس اقدام کا عنوان ’’ انڈیا ہیلپ لائن ‘‘ رکھا گیا ہے ۔ جس کے تحت غریب اور مستحق مریضوں  کا  اسپیشلسٹ ڈاکٹروں مفت علاج کروایا جائے گا ۔ اس اسکیم کا آغاز نومبر میں مجالس مقامی کے انتخابات کے بعد ہوگا ۔ وی ایچ پی کے ریاستی صدر ایس جے آر کمار نے کہاکہ وی ایچ پی اس سلسلہ میں کئی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں  سے بات کرچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT