Wednesday , December 19 2018

وظائف سے محروم افراد مایوس نہ ہوں

کورٹلہ 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد مبین پاشاہ صدر ٹی آر ایس پارٹی و کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہاکہ ایسے مستحق افراد جنھوں نے وظائف کے سلسلہ میں درخواستیں داخل کی تھیں لیکن اُن کے وظائف کسی وجہ سے منظور نہیں ہوئے ہیں۔ اُنھیں گھبرانے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ ریاستی چیف منسٹر کے

کورٹلہ 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد مبین پاشاہ صدر ٹی آر ایس پارٹی و کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہاکہ ایسے مستحق افراد جنھوں نے وظائف کے سلسلہ میں درخواستیں داخل کی تھیں لیکن اُن کے وظائف کسی وجہ سے منظور نہیں ہوئے ہیں۔ اُنھیں گھبرانے اور مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ ریاستی چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ یہ اعلان کرچکے ہیں کہ مستحق افراد کو وظائف جاری کئے جائیں گے۔ اُنھوں نے مستحق افراد جنھیں کسی وجہ سے وظائف منظور نہیں ہوئے ہیں۔ وظائف کے حصول کے لئے کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کو دوبارہ درخواستیں دینے کو کہا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسی خواتین جن کے شوہروں کا انتقال ہوئے کافی عرصہ ہورہا ہے اور جن کے پاس اپنے شوہر کے وفات کا صداقت نامہ نہیں ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اُن بیوہ خٰاتین کو تین ماہ کے اندر وفات کا صداقت نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت مطلقہ خواتین کو بھی وظائف جاری کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں ریاست تلنگانہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ٹی آر ایس حکومت انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے وعدوں کو ایک ایک کرکے پورا کررہی ہے۔ اُنھوں نے اُمید ظاہر کی کہ چندرشیکھر راؤ نے انتخابات کے موقع پر مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرتے ہوئے اپنے وعدے کو پورا کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT