Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وظائف سے محروم افراد کو انصاف دلانے کا تیقن

وظائف سے محروم افراد کو انصاف دلانے کا تیقن

مدہول12فروری/ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کے ساتھ ہورہی نا انصافیاں بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ غریبوں کے حقوق کی بازیابی تک کانگریس خاموش تماشائی بنی نہیں رہے گی، ان خیالات کا اظہار سابقہ رکن اسمبلی مدہول مسٹربی نارائن راو پاٹیل نے دورہ مدہول کے موقع پر کیا، واضح رہے کہ جناب اعجازاحمدنائب صدر نشین منڈل پریشد مدہول کے مکان پر فوڈ سی

مدہول12فروری/ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کے ساتھ ہورہی نا انصافیاں بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ غریبوں کے حقوق کی بازیابی تک کانگریس خاموش تماشائی بنی نہیں رہے گی، ان خیالات کا اظہار سابقہ رکن اسمبلی مدہول مسٹربی نارائن راو پاٹیل نے دورہ مدہول کے موقع پر کیا، واضح رہے کہ جناب اعجازاحمدنائب صدر نشین منڈل پریشد مدہول کے مکان پر فوڈ سیکورٹی کارڈ، وظائف سے محروم کیلئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا ، اس میں شریک ہوکر نارائن راو پاٹیل نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کے بعد بھی عوام اسی طرح پریشان حال ہیں جس طرح متحدہ آندھرا میں تھے عوام نے علحدہ تلنگانہ کی تحریک اس لیے نہیں چلائی کہ انہیں ریاستی اسکیمات سے محروم کر دیا جائے کانگریس حکومت نے وظائف کی تقسیم میں پورے انصاف کے ساتھ کام لیا تھااور کسی مستحق کو غیر ضروری شرائط کی بنیاد پر محروم نہیں کیا گیاتلنگانہ حکومت نے اقتدار کیلئے بلند بانگ دعوے تو کیے ہیں لیکن دعوں کے مطابق عمل کر کے نہیں دکھا یا وظائف سے محروم رکھنے کیلئے حد عمر 60سال سے بڑھا کر 65سال کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ایک خاصی تعداد وظائف سے محروم ہوگئی مزیدطرفہ تماشہ یہ ہے کہ جن کی عمریں 70سے متجاوز ہیں لیکن پھر بھی وہ آفس کے چکر کاٹنے پر مجبورہیںحکومت کو مجبور افراد سے کوئی ہمدردی نہیں ہے کیا اسی کو سنہرے تلنگانہ سے تعبیر کرینگے جس میں غریب پریشان حال ہے فوڈ سیکیوریٹی کارڈحاصل کرنے کیلئے آفیسروں کے ارد گرد چکر لگا رہے ہیںانہیں صر ف جھوٹی تسلیاں دیکر بہلایا جارہا ہے سابقہ رکن اسمبلی بی نارائن راو پٹیل نے پر زور لہجہ میں کہا کہ وہ غریبوں کوبہرصورت انصاف دلاکر رہیں گے وہ اس سلسلہ میں ایک زبردست احتجاج منظم کرتے ہوئے حکومت کو اس وقت تک مجبور کریںگے جب تک حکومت تمام مستحقین کو وظائف راشن کارڈاور ہاوزنگ بل ادا نہیں کریگی بعد ازاں سابق رکن اسمبلی بی نارائن راو پٹیل کی کثرت سے گل پوشی کی گئی جن میں نائب صد ر نشین منڈل پریشدمدہول جناب اعجاز الدین ،بی انیل سرپنچ مدہول ،ٹی دسرت نائب سرپنچ،جناب مقبول احمدوارڈ ممبر،شکیل احمد خان،محمد اظہر الدین نے بھی کی اس موقع پر شبیر احمد،انیس الدین،فیاض الدین ڈیلر،محمد ذاکرالدین،محمد معز راجہ،محمد کلیم الدین،ریاض الدین کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی کارکنان موجو د تھے۔

TOPPOPULARRECENT