Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وظائف کی تقسیم ، عوام الجھن میں مبتلا نہ ہوں

وظائف کی تقسیم ، عوام الجھن میں مبتلا نہ ہوں

بھونگیر ۔12 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر میونسپل کے 30 وارڈس میں حکومت تلنگانہ کی آسرا پنشن اسکیم کیلئے اہل بیواؤں ، معذورین ، ضعیف العمر 3187 افراد کو مستحق قرار دیا گیا ۔ مستحق افراد میں پنشن کی رقومات کی تقسیم 11 ڈسمبر تا 15 ڈسمبر عمل میں آئیگی ۔ 11 ڈسمبر (711) ، 12 ڈسمبر (662) ، 13 ڈسمبر (518) ، 14 ڈسمبر (588) ، 15 ڈسمبر (708) افراد

بھونگیر ۔12 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع نلگنڈہ کے بھونگیر میونسپل کے 30 وارڈس میں حکومت تلنگانہ کی آسرا پنشن اسکیم کیلئے اہل بیواؤں ، معذورین ، ضعیف العمر 3187 افراد کو مستحق قرار دیا گیا ۔ مستحق افراد میں پنشن کی رقومات کی تقسیم 11 ڈسمبر تا 15 ڈسمبر عمل میں آئیگی ۔ 11 ڈسمبر (711) ، 12 ڈسمبر (662) ، 13 ڈسمبر (518) ، 14 ڈسمبر (588) ، 15 ڈسمبر (708) افراد کو پنشن دیئے جائیں گے ۔ کل منعقدہ پروگرام میں بھونگیر ایم ایل پائیلا شیکھر ریڈی ، آر ڈی او ، مدھوسدن ، میونسپل کمشنر کے کمار سوامی ، میونسپل چیرپرسن سوروی لاونیا ، وائس چیرمین بی مہالکشمی وغیرہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم ایل اے پی شیکھر ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ علاقہ کے عوام سے سابق میں کی گئی ناانصافیوں کے ازالہ اور سطح غربت سے نچلی زندگی گذارنے والے تلنگانہ کے عوام کی بہبود کیلئے ان کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچائے بغیر چیف منسٹرکے سی آر نے کئی فلاحی و بہبودی کی اسکیمات کا اعلان کیاہے ۔ انہوں نے عوام کو ان اسکیمات کے ثمرات سے ہر مستحق فرد کو مستفید ہونے کا مشورہ دیا ۔ جنہیں پنشن نہ ملا ہو وہ مایوس نہ ہوں بلکہ دوبارہ درخواست داخل کریں ۔ ریاستی حکومت ہر مستحق فرد کو اسکیم کے ثمرات سے مستفید کرنے کے اپنے عزائم کا بارہا اظہار کرچکے ہیں اور عوام کو کسی الجھن میں مبتلا نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے ریاست کو سنہرے تلنگانہ کی تعمیر میں گامزن کے سی آر حکومت سے تعاون کی امید کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT