Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وظائف کی عدم منظوری پر احتجاج

وظائف کی عدم منظوری پر احتجاج

کوڑنگل۔ 23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے آسرا اسکیم کے تحت غریب و بے سہارا افراد کو وظائف جاری کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر درخواستوں کی حصولی کے بعد جانچ پڑتال کرتے ہوئے وظائف کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز کوڑنگل منڈل کے نمائندہ نواحی موضع پرساپور سے وابستہ بیشتر مستحقین کی عدم منظوری پر صدائے احتجا

کوڑنگل۔ 23 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے آسرا اسکیم کے تحت غریب و بے سہارا افراد کو وظائف جاری کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر درخواستوں کی حصولی کے بعد جانچ پڑتال کرتے ہوئے وظائف کی منظوری عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز کوڑنگل منڈل کے نمائندہ نواحی موضع پرساپور سے وابستہ بیشتر مستحقین کی عدم منظوری پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کوڑنگل ۔ محبوب نگر شاہراہ پر دھرنا دیتے ہوئے راستہ روکو پروگرام منظم کیا جس سے ایک گھنٹہ تک ٹریفک نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ مظاہرین کا استدلال ہے کہ سابق میں 280 لوگوں کو وظیفہ مل رہا تھا مگر موجودہ آسرا اسکیم کے تحت صرف 23 لوگوں کو ہی وظائف کی منظوری عمل میں عمل میں آئی ہے جس سے مستحقین کی ایک بڑی تعداد بے آسرا ہوگئی ہے۔ کئی ضعیف لوگ، بیوائیں اور معذورین کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ سابق سرپنچ مسٹر سرینواس ریڈی نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے بیشتر 80 سال سے تجاوز کرجانے والے مستحق معمر حضرات کو وظیفہ کی عدم منظوری کو فہم و قیاس سے بالاتر قرار دیا۔ ایم پی پی کے دیاکر ریڈی، سب انسپکٹر پولیس پروین کمار نے موقع پر پہنچ کر مستحقین کو وظائف کی منظوری کا تیقن دیتے ہوئے احتجاج ختم کروایا۔ تحصیلدار مسٹر روی کمار نے بھی تمام مستحقین کو وظائف جاری کرنے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT