Thursday , December 13 2018

وظائف کی منظوری میں بدعنوانی کی تحقیقات

یلاریڈی۔21جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے لنگم پلی کلاں علاقہ میں آسرا وظائف تقسیم کے دوران پیش آئے بدعنوانی کی تحقیقات کرواتے ہوئے ضروری کارروائی کرنے ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو نے احکام جاری کردیئے ہیں ۔ موضع میں آسرا وظائف 12افراد کو تین ماہ کے جاری کئے گئے تھے جس پر تقسیم کرنے والے ذمہ داران مستحقین کو صرف ایک

یلاریڈی۔21جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے لنگم پلی کلاں علاقہ میں آسرا وظائف تقسیم کے دوران پیش آئے بدعنوانی کی تحقیقات کرواتے ہوئے ضروری کارروائی کرنے ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو نے احکام جاری کردیئے ہیں ۔ موضع میں آسرا وظائف 12افراد کو تین ماہ کے جاری کئے گئے تھے جس پر تقسیم کرنے والے ذمہ داران مستحقین کو صرف ایک ماہ کے وظائف ہی تقسیم کئے ۔ مستحقین کے سوال کرنے پر ان کے وظائف آئندہ ماہ سے منسوخ کردینے کی دھمکی دی گئی تھی ۔ اس بات کا انکشاف ہونے پر سیاست میں شائع ہوئی خبر پر متعلقہ عہدیداروں نے تحقیقات کیلئے احکامات جاری کئے ہیں جس سے مستحقین کو راحت ملنے کی امید ہے ۔ ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو نے کہا کہ اگر تحقیقات کے دوران وی آر و انجیا وظائف کی رقم تقسیم میں اُلٹ پھیر کیا ہے تو ان کے خلاف ضلع کلکٹر کو رپورٹ روانہ کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT