وظائف کی منظوری کیلئے بیڑی مزدوروں کی شناخت کرنے کی ہدایت

کریم نگر ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیڑی مزدوروں کو وظیفہ جات کی منظوری کیلئے مستحقین کی شناخت کرنے ضلع پریشد چیرپرسن تلا اوما نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ضلع پریشد میٹنگ ہال میں بیڑی مزدوروں کو وظیفہ کی منظوری کیلئے طریقہ کار پر ایم پی ڈی اوز اسسٹنٹ لیبر کمشنرس ، آئی کے پی ایریا کوآرڈنیٹرس کیلئے منعقدہ سدسو میں انہوں نے مہما

کریم نگر ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیڑی مزدوروں کو وظیفہ جات کی منظوری کیلئے مستحقین کی شناخت کرنے ضلع پریشد چیرپرسن تلا اوما نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ضلع پریشد میٹنگ ہال میں بیڑی مزدوروں کو وظیفہ کی منظوری کیلئے طریقہ کار پر ایم پی ڈی اوز اسسٹنٹ لیبر کمشنرس ، آئی کے پی ایریا کوآرڈنیٹرس کیلئے منعقدہ سدسو میں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کثیر تعداد میں بیڑی مزدور ہیں خاص طور پر جگتیال ، کورٹلہ ، مٹ پلی ، سرسلہ کے علاقہ میں زیادہ تر ہیں ۔ سرکاری خطوط ( گائیڈلائنس ) کے مطابق تمام بیڑی مزدوروں کے ساتھ انصاف ہو ۔ ضلع کلکٹر نیتوپرساد نے کہا کہ گھر گھر جامع خاندانی سروے کے مطابق ضلع میں 218,728 افراد بیڑی مزدور ہیں 18 سال سے زائد عمر والے 28 فبروری 2014 تک جو بیڑی مزدور کی حیثیت سے کام انجام دیتے ہوں ان ہی کو اہل کی حیثیت سے شناخت کریں ۔ آسرا وظیفہ جات حاصل کرنے والے ، پی ایف وظیفہ جات حاصل کررہے بیڑی مزدور نااہل قرار دیئے جائیں گے ۔ ایک خاندان میں خواہ کتنے افراد بھی بیڑی مزدور ہوں وظیفہ کیلئے صرف ایک کو ہی اہل کی حیثیت سے شناخت کرنے کی ہدایت کی ۔ ضلع میں اہل بیڑی مزدوروں کو وظیفہ کے مستحقین کو ایک ہفتہ میں گھر گھر سروے کر کے مستحقین کا انتخاب کرنے کا حکم دیا ۔ تمام منڈلوں میں جمعرات سے ہی بیڑی مزدوروں کے وظیفہ کیلئے مستحقین کے انتخاب پر بیداری ( سدسو) اجلاس منعقد کریں ۔ وظیفہ کے مستحقین کے انتخاب کے سروے کیلئے درکار ٹیموں کا قیام عمل میں لانے کی ہدایت کی ۔ کثیر تعداد کے بیڑی مزدوروں کے علاقوں میں زیادہ ٹیموں کا قیام کرنے کا حکم دیا ۔ منڈل کے احاطے میں موجود تمام دفاتر کے عملے کو لیکر سروے ٹیموں کو تشکیل دیں ۔ حکومت کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق بیڑی مزدوروں کے وظیفہ کے مستحقین کو منتخب کریں ۔ اہل افراد کی ہی شناخت کریں ۔ اس اجلاس میں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا ، ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ڈائرکٹر ارونا شری ، محکمہ لیبر کے ڈپٹی کمشنر اے گاندھی ، پی ایف اسسٹنٹ کمشنر تانیاہ ، ضلع پریشد سی ای او سورج کمار ، ڈپٹی سی ای او گوتم ریڈی و دیگر نے شرکت کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT