وظائف کے حصول کیلئے آدھار کارڈ کا ادخال لازمی

پٹلم ۔13ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل کے بائیومیٹریک آفیسر مسٹر نریش نے نمائندہ ’’سیاست‘‘ کو فون پر بتایا کہ ہر وظیفہ کنندگان جو ہر ماہ پوسٹ آفس جاکر وظیفہ حاصل کرتے ہیں ۔ ایسے مرد اور عورتوں کے آدھار کارڈ نمبر اس ماہ کے آخر تک پوسٹ آفس رجوع ہوکر کمپیوٹر میں اپنے انگلیوں کے نشان اور آدھار کارڈ نمبر فیڈ کروالیں ۔ دسہرہ تہوار

پٹلم ۔13ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹلم منڈل کے بائیومیٹریک آفیسر مسٹر نریش نے نمائندہ ’’سیاست‘‘ کو فون پر بتایا کہ ہر وظیفہ کنندگان جو ہر ماہ پوسٹ آفس جاکر وظیفہ حاصل کرتے ہیں ۔ ایسے مرد اور عورتوں کے آدھار کارڈ نمبر اس ماہ کے آخر تک پوسٹ آفس رجوع ہوکر کمپیوٹر میں اپنے انگلیوں کے نشان اور آدھار کارڈ نمبر فیڈ کروالیں ۔ دسہرہ تہوار کے موقع پر ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے 200/-روپئے پانے والے ہر مرد اور عورت کو 1000/-روپئے ایصال کرنے کے احکامات ہیں ۔ معذورین کو 500/-روپئے پانے والے ہر مرد و عورت کو 1500/- روپئے جاری ہونے والے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آدھار کارڈ نمبر دینے والے افراد کا مکمل سروے ہونے پر بعد تنقیح وظیفہ میں اضافہ کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے آدھار کارڈ نمبر نہیں آئے ایسے لوگ ’’ می سیوا ‘‘ یا دیگر سنٹروں پر جاکر اپنے اپنے آدھار کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کرے ۔

TOPPOPULARRECENT