Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / وظیفہ خوار آدھار نمبر بینک میں درج کروائیں

وظیفہ خوار آدھار نمبر بینک میں درج کروائیں

مرکز کا حکمنامہ ۔ بلا رکاوٹ پنشن اجرائی کیلئے اقدام کا ادعا

مرکز کا حکمنامہ ۔ بلا رکاوٹ پنشن اجرائی کیلئے اقدام کا ادعا
نئی دہلی ۔ 6 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت کے تمام وظیفہ یابوں کو چاہئے کہ وہ وظیفہ کے حصول میں کسی بھی رکاوٹ اور مسائل سے بچنے اپنے آدھار نمبرس بینکوں میں رجسٹر کروائیں ۔ وزیر برائے پرسونل ‘ عوامی شکایات و پنشن نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام وظیفہ یابوں یا فیملی وظیفہ یابوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آدھار نمبر بینکوں میں رجسٹر کروائیں اور اس کی اطلاعات متعلقہ اتھاریٹی کوفراہم کریں۔ یہ عمل جلد مکمل کیا جانا چاہئے تاکہ نومبر 2015 میں صداقتنامہ حیات پیش کرتے وقت کوئی تکلیف نہ ہونے پائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وظیفہ یابوں میں وظیفہ کی کسی رکاوٹ کے بغیر تقسیم کو یقینی بنانے کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ سال نومبر میں وظیفہ یابوں کیلئے ڈیجیٹل صداقتنامہ حیات آن لائین پیش کرنے آدھار سے مربوط بائیو میٹرک ویریفیکیشن سسٹم ’’ جیون پرامان ‘‘ شروع کیا تھا ۔ حکومت کے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیجیٹل ہندوستان کے ویژن کی سمت ایک اہم قدم ہے ۔ پہلے سے صداقتنامہ حیات پیش کرنے کے جو مروجہ طریقے ہیں ان کے علاوہ یہ نیا طریقہ کار متعارف کروایا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس اسکیم کا مقصد وظیفہ یابوں اور فیملی وظیفہ یابوں کوکسی رکاوٹ کے بغیر پنشن کی اجرائی کو یقینی بنانا ہے ۔ اب وظیفہ یابوں کو اپنے شخصی کمپیوٹرس سے بھی ڈیجیٹل صداقتنامہ حیات پیش کرنے کی سہولت دستیاب ہوجائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT