Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / وظیفہ پیرانہ سے محرومی پر ضعیف خاتون کی خودکشی

وظیفہ پیرانہ سے محرومی پر ضعیف خاتون کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) وظیفہ پیرانہ سالی کی فہرست سے نام حذف ہونے سے دلبرداشتہ ایک ضعیف خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی کے دوما پولیس حدود میں پیش آیا۔ اس واقعہ سے سرکاری اسکیمات کی عمل آوری اور حقیقی مستحقین تک سہولیات فراہم ہونے کے وعدوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ دوماپولیس کے مطابق 71 سالہ انجیلا اماں جو دوما علاقہ کے ساکن سائنہ کی بیوی تھی، اس ضعیف خاتون نے وظیفہ کیلئے درخواست داخل کی تھی۔ تاہم 17 ڈسمبر کو اس خاتون کو پتہ چلا کر وظیفہ کی فہرست میں اس کا نام موجود نہیں ہے اس پر وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور اس خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کی کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے مزید تفصیلات بنانے اور قطعی وجہ بنانے سے گریز کیا۔

TOPPOPULARRECENT