Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / وظیفہ یابوں کو 70 سال کی عمر کے بعد 15 فیصد بنیادی وظیفہ کی رقم کے اضافہ کا مطالبہ

وظیفہ یابوں کو 70 سال کی عمر کے بعد 15 فیصد بنیادی وظیفہ کی رقم کے اضافہ کا مطالبہ

حیدرآباد 6 مارچ (راست) تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کے صدر جناب غلام محمد کے بموجب حکومت کی جانب سے تقرر کردہ دسویں پے رویژن کے کمشنر جناب پی کے اگروال نے 70 سال کی عمر کے بعد وظیفہ یابوں کو 15 فیصد بنیادی وظیفہ کی رقم کا اضافہ کرنے کے لئے حکومت سے سفارش کی تھی لیکن حکومت نے اس اہم سفارش کو قبول نہیں کیا جوکہ باعث تشویش ہے کیوں کہ حکومت بذات خود اپنے ہی مقرر کردہ کمشنر کی سفارش پر عمل نہیں کرے تو حکومت کی یہ وظیفہ یابوں کے حق میں سراسر ناانصافی ہے اسی لئے چیف منسٹر کو چاہئے کہ اس مطالبہ کو ازسرنو غور و خوض کرکے کمشنر کی جانب سے کی گئی سفارش کو انصاف پسندی کے ساتھ روبہ عمل لائے۔  لہذا تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کے صدر غلام محمد ، نائب صدور جی میا راؤ، انجم شافعی جنرل سکریٹری، محمد علی اقبال سکریٹریز بی کرشنا ریڈی، ایم اے انصاری جائنٹ سکریٹریز ، احمد عبدالحئی، اے وائی عباس ارکان عاملہ سید عبدالحمید، شیخ بایزید، محمد کریم الدین تابش، محمد شعیب، ایم ستیا، بی کے ریڈی، ایم اے لطیف، وی وینکٹیا اور تمام اراکین اسوسی ایشن نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی دلچسپی کے ساتھ اس مطالبہ کو فوری پورا کریں۔

TOPPOPULARRECENT