Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وظیفہ یابوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے کل کنونشن

وظیفہ یابوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے کل کنونشن

حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ای پی ایف پنشنرس اور وظیفہ یاب افراد کا آل انڈیا کنونشن حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ جس کا مقصد وظیفہ یابوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ایک حرکیاتی پروگرام بنایا جائے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این ریڈی جنرل سکریٹری مسٹر اے آر کے چودھری ، مسٹر پربھاکر نائر نائب صدور نے کہا کہ 19 دسمبر کو آر ٹی سی کلیان منڈپم میں منعقد ہونے ایک روزہ کنونشن میں ملک کے مختلف حصوں سے زائد 1000 مندوبین شرکت کرینگے ۔ اس کنونشن میں مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ اور وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی اور دیگر خطاب کرینگے ۔۔

TOPPOPULARRECENT