Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / وظیفہ یابوں کے گرانی الاؤنس میں اضافہ

وظیفہ یابوں کے گرانی الاؤنس میں اضافہ

حیدرآباد۔/22ستمبر، ( راست ) سید ناظم الدین ریٹائرڈ لکچرر و صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ٹولی چوکی کے بموجب حکومت تلنگانہ نے وظیفہ یابوں کے گرانی الاؤنس میں 2.096 فیصد اضافہ کرکے جی او ایم ایس نمبر 136 مورخہ 20ستمبر 2017جاری کیا ہے۔ اس طرح موجودہ گرانی الاؤنس 22.008 فیصد سے بڑھ کر24.104 فیصد ہوجائے گا۔ گرانی الاؤنس کے اضافہ کا عمل یکم جنوری 2017 سے ہوگا اور یکم جنوری 2017سے 31 اگسٹ 2017 تک کے بقایا جات کو نومبر کے وظیفہ کے ساتھ یکم ڈسمبر 2017 کو ادا کئے جائیں گے۔ ڈی اے کی نقد رقم ستمبر 2017 کے وظیفہ کے ساتھ25 ستمبر 2017کو ادا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسوسی ایشن کے صدر سید ناظم الدین اور ارکان سید بشیر الدین، محمد یوسف علی، سید مجتبیٰ احمد، غازی شمس الدین خان، عبدالغفار خان اور محمد علی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT