Tuesday , December 18 2018

وظیفہ یاب ملازمین یونین سدی پیٹ کے انتخابات

سدی پیٹ ۔ 12؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاستی وظیفہ یاب یونین شاخ سدی پیٹ کے سالانہ انتخابات پریس کلب سدی پیٹ میں منعقد ہوئے ۔ تفصیلات کے بموجب تلنگانہ ریاستی وظیفہ یاب ملازمین یونین کے انتخابات ڈسٹرکٹ قائد جگدیش چند نے الیکشن آفیسر کے فرائض انجام دیئے اور شیشا سائی گوڈ مبصر کی حیثیت سے شرکت کی ۔ الیکشن آفیسر نے صحافت

سدی پیٹ ۔ 12؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاستی وظیفہ یاب یونین شاخ سدی پیٹ کے سالانہ انتخابات پریس کلب سدی پیٹ میں منعقد ہوئے ۔ تفصیلات کے بموجب تلنگانہ ریاستی وظیفہ یاب ملازمین یونین کے انتخابات ڈسٹرکٹ قائد جگدیش چند نے الیکشن آفیسر کے فرائض انجام دیئے اور شیشا سائی گوڈ مبصر کی حیثیت سے شرکت کی ۔ الیکشن آفیسر نے صحافتی بیان میں بتایا کہ انتخابات سال 2015 کی معیاد تین سال کی ہوگی ۔ انتخابات متفقہ طور پر ہوئے ۔ صدر اے لکشما ریڈی ‘ نائب صدور اے چندراریڈی ‘ ایم اے روف ‘ ڈی لکشمیا ‘ جی مہانکالی اور شریمتی نرسما جنرل سکریٹری رامچندرا ریڈی ‘ جوائنٹ سکریٹری پی سری راملو ‘ ایم اے وحید ‘ جی بالاملو ‘ تشہیری معتمد بی یلیا اور خازن جی ملیشم بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ اس موقع پر نو منتخب شدہ عہدیداروں کو حلف دلایاگیا ۔ بعدازاں جوائنٹ سکریٹری ایم اے وحید تمام ارکان اور ڈسٹرکٹ عہدیداروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منتخبہ باڈی اپنے فرائض انجام دینے میں کہرا اترنے کی کوششیں کرے گی اور دیرانہ مسائل کو حل کروانے کی سعی کرنے گی ۔

TOPPOPULARRECENT