وعدوں کی تکمیل میں ٹی آر ایس حکومت ناکام

سنگاریڈی /11 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق نائب وزیر اعلی دامودر راج نرسمہا نے حلقہ اسمبلی اندول کے شیوم پیٹ ، انگڑھ پیٹ مواصعات کا دورہ کرتے ہوئے اس موقع پر منعقدہ یوتھ اسوسی ایشن کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی نے انتخابات سے قبل عوام سے کئی وعدے کئے اور 11 ماہ کا عرصہ گذرجانے کے باوجود وعدوں کی تکمیل میں یکسر ناک

سنگاریڈی /11 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق نائب وزیر اعلی دامودر راج نرسمہا نے حلقہ اسمبلی اندول کے شیوم پیٹ ، انگڑھ پیٹ مواصعات کا دورہ کرتے ہوئے اس موقع پر منعقدہ یوتھ اسوسی ایشن کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی نے انتخابات سے قبل عوام سے کئی وعدے کئے اور 11 ماہ کا عرصہ گذرجانے کے باوجود وعدوں کی تکمیل میں یکسر ناکام ہوچکی ہے ۔ ٹی آر ایس نے عوام سے وعدہ کیا تھا ہر گھر سے ایک فرد کو ملازمت فراہم کی جائے گی ۔ غریب بے گھر عوام کو رہائشی پٹہ جات ، مکانات اور بنیادی سہولتیں ، کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی فراہمی کے وعدے شامل ہیں ۔ لیکن ان وعدوں پر عمل آوری ابھی تک نہیں ہوئی ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی برسر اقتدار آکر عوامی مسائل سے دوری اختیار کرچکی ہے ۔ دامودھر راج نسمہا نے کہا کہ سابق کانگریس دور حکومت میں تعلیم ، صحت ،روزگار اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے تھے ۔ کسانوں کو مفت برقی سربراہی ، غریب عوام کا مفت علاج و معالجہ کی سہولت ، اسکالرشپس کی فراہمی جیسے کام انجام دئے گئے تھے ۔ حلقہ اسمبلی اندول میں بھی بہتر طرز پر ترقیاتی کام انجام دیتے ہوئے حلقہ اندول کو ترقی یافتہ حلقہ بنایا گیا تھا ۔ جبکہ ٹی آر ایس دور حکومت میں عوام کو صرف خوش کن اعلانات کے ذریعہ بہلایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں مہیلا پالی ٹکنک کالج ، اگریکلچر انجینئیرنگ کالج ، جے این ٹی یو کا قیام عمل میں لایا گیا جس سے طلباء و طالبات کے تعلیمی قابلیت میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT