Wednesday , December 19 2018

وعدوں کی تکمیل ٹی آر ایس حکومت کی اوّلین ترجیح

پٹلم 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ جکل کے رکن اسمبلی مسٹر ہیمنت شنڈے کی پٹلم آمد پر مقامی ٹی آر ایس پارٹی قائدین کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہاتوں سے کرتے ہوئے ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ بعدازاں منڈل پٹلم کے منڈل پریشد کے میٹنگ ہال میں سرکاری عہدیداروں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے اُن کا وال

پٹلم 20 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ جکل کے رکن اسمبلی مسٹر ہیمنت شنڈے کی پٹلم آمد پر مقامی ٹی آر ایس پارٹی قائدین کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہاتوں سے کرتے ہوئے ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ بعدازاں منڈل پٹلم کے منڈل پریشد کے میٹنگ ہال میں سرکاری عہدیداروں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ بعدازاں منڈل پٹلم کے منڈل پریشد کے میٹنگ ہال میں سرکاری عہدیداروں ٹی آر ایس پارٹی قائدین و دیگر عوام کے ہمراہ ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں محکمہ ٹرانسکو اے ای مسٹر راجیشور، ایم ای او مسٹر ہری سنگھ ہاؤزنگ اے ای سرکاری دواخانہ کے ڈاکٹر کے علاوہ مختلف سرکاری اداروں کے عہدیدار موجود تھے۔ شہ نشین پر رکن اسمبلی مسٹر ہیمنت شنڈے، نومنتخبہ زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی، نومنتخبہ منڈل پریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی، پٹلم تحصیلدار مسٹر ناگیشور راؤ، ایم ڈی او مسٹر سرینواس گوڑ موجود تھے۔ اجلاس کی کارروائی مسٹر وٹھل نے چلائی۔ عوام کی جانب سے رکن اسمبلی زیڈ پی ٹی سی منڈل پریشد صدر کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی۔ زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 10 اضلاع پر مشتمل ریاست تلنگانہ کو چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ایک سنہرا تلنگانہ بنانے کا عہد کیا ہے۔ رکن اسمبلی کے ساتھ مل کر ہم لوگ پٹلم منڈل کے علاوہ حلقہ جکل کے پورے پانچ منڈلوں کی ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے نمائندگی کرتے رہیں گے۔ رکن اسمبلی مسٹر ہیمنت شنڈے نے اجلاس سے مخاطب ہوکر کہاکہ ضلع نظام آباد میں ٹی آر ایس پارٹی کے جملہ نو رکن اسمبلی امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی۔ ضلع نظام آباد اور ظہیرآباد پارلیمنٹ کے دونوں امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی۔ علیحدہ ریاست کے قیام کے بعد انتخابات میں عوام سے کئے وعدوں کو پورا کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے مگر تمام کاموں کو یکسوئی سے کرنے میں کچھ وقت درکار ہوگا۔ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر خود تمام کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عوام سے انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہی ہمارا اولین فرض ہے۔ 18 جون کو سیاست میں سڑک کی خستہ حالت کی شائع خبر کا سیاسی قائدین پر کچھ اثر پڑا ہے۔ 30 بیڈ کے ہاسپٹل کی منظوری بھی ہوچکی ہے۔ سرکاری دستاویزات تیار کرکے اعلیٰ عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ڈگری کالج کی منظوری کیلئے کوشاں ہے۔ عیدگاہ پٹلم کی توسیع کیلئے حکومت کی جانب سے ایک لاکھ روپئے کا مائناریڈی قئدین کے حوالے کیا گیا۔ سڑک حادثہ میں بالیا کی موت واقع ہوئی تھی۔ آفت بندھو کے تحت اس کی اہلیہ چنتامنی کو 50 ہزار روپئے کا چیک حوالے کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT