Friday , April 20 2018
Home / Top Stories / وعدے کے باوجودوزیراعظم مودی کا ون رینک ون پنشن سے صاف انکار۔ میجر جنرل ستبیر سنگھ ۔ ویڈیو

وعدے کے باوجودوزیراعظم مودی کا ون رینک ون پنشن سے صاف انکار۔ میجر جنرل ستبیر سنگھ ۔ ویڈیو

وین رینک ون پنشن کی ایک خاص وضاحت ہے‘ اس کے مطابق نہیں دیاگیاایک مرتبہ اضافہ کیاگیا ہے اور جو دیا گیا ہے وہ ون رینک ون پنشن نہیں ہے۔ ابھی مودی صاحب نے قبول کیا ہے کہ ہم نہیں دیا تو پھر ہمیں بھروسہ کس لئے دلایا‘ ہمیں869دن بھوک ہڑتال پر کیوں رکھا۔

اگر آپ پوچھتے ہیں کیافرق ہے تو ایک سپاہی جو17سال کی نوکری کرکے جو واپس آتا ہے اس کو 2016میں ریٹائرمنٹ سے قبل جو مل رہاتھا اس میں سے ہرماہ 4296روپئے کم ملیں گے۔

اور ایک سپاہی کی بیوہ کو ہر ماہ 2548کم ملیں گے۔ میںآج نہ تو کانگریس کی بات کررہاہوں اور نہ ہی بی جے پی کی ۔ ہمیں پہلے ون رینک ون پنشن نہیں ملا اس لئے ہم نے ان کا ساتھ دیا۔

ان کو ہم نے جتیا اور ہم نے اس کا ساتھ دیا مگر انہوں نے ہمیں دھوکہ دیا۔ہم کسی کے ساتھ یہا ں کچھ بولنے نہیں ائے ہیں ہم 28لاکھ فوجی4.5لاکھ بیوہ تقریبا 35لاکھ خاندان او رہمارے ووٹ پانچ کروڑ ہیں ایک سو پچاس پارلیمانی حلقو ں پر ہم اثرانداز ہوسکتے ہیں جبکہ 450اسمبلی حلقہ جات کی نتائج میں اتھل پتھل مچاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں سو دن سے قبل اصلی والی ون رینک ون پنشن دیں گے‘ جو انہوں نے نہیں دیا۔ ہم نہ صرف ہماچل بلکہ سارے ملک کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ سرکاریں لاؤ جو میرے بھارت کو اصلی بھارت بنائے۔میرے بھارت کو وہ بھارت بنائیں جو ویدوں میں لکھا ہے۔

ڈھوکسلے والے لوگوں کو اقتدار سے دور رکھو جو اس ملک کو برباد کردیں گے۔ میں کسی پارٹی کے متعلق نہیں بول رہا ہوں ‘ صرف دیش کے مفاد میں بات کررہاہوں۔

ایسے لوگوں کو اقتدار سے دور رکھو۔

TOPPOPULARRECENT