Wednesday , December 12 2018

وفاقی محاذ کی تشکیل کیلئے نائیڈو ۔ممتا ملاقات

کولکتہ 10 فبروری (پی ٹی آئی )صدر تلگودیشمپارٹی این چندرا بابو نائیڈو نے آج صدر ترنمول کانگریس و چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ملاقات کی تا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے وفاقی محاذ کی تشکیل کیلئے بات چیت کی جائے ۔ملاقات کے بعد چندرا بابو نائیڈو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ایک وفاقی

کولکتہ 10 فبروری (پی ٹی آئی )صدر تلگودیشمپارٹی این چندرا بابو نائیڈو نے آج صدر ترنمول کانگریس و چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ملاقات کی تا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے وفاقی محاذ کی تشکیل کیلئے بات چیت کی جائے ۔ملاقات کے بعد چندرا بابو نائیڈو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سیاسی پارٹیوں پر مشتمل ایک وفاقی محاذ کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تلگودیشم پارٹی کے سربراہ نے ممتابنرجی سے ریاستی سکریٹریٹ کی نئی عمارت ’’نابنا‘‘میں ملاقات کی انہوں نے ملاقات کو مثبت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وفاقی محاذ کو عام انتخابات کے بعد تشکیل حکومت کیلئے درکار نشستیں حاصل ہوجائیں گی۔ تاہم چندرا بابو نائیڈو نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وفاقی محاذ میں کونسی جماعتیں شامل ہوں گی۔تلنگانہ کے بارے میں تبصرہ کی خواہش پر نائیڈو نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی تلنگانہ کے قیام کی مخالفت ہیں۔ ممتا بنرجی نے تمام غیر کانگریس اور غیر بی جے پی علاقائی پارٹیوں سے متحد ہوکر لوک سبھا انتخابات سے پہلے وفاقی محاذ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ممتا بنرجی سے چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات اسی دن ہوئی جبکہ چیف منسٹر بہار و جے ڈی (یو) قائد نتیش کمار اور بائیں بازو کی قیادت نے ناشتہ پر ملاقات کی ہیں۔ اس ملاقات میں دیگر پارٹیوں کے قائدین بھی شامل تھے۔ ان سب نے آئندہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے غیر کانگریسی و غیر بی جے پی محاذ تشکیل دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT