Monday , December 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وقارآباد کے منڈلوں میں مرچ اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ

وقارآباد کے منڈلوں میں مرچ اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ

پرگی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع وقارآباد کے پرگی، وقارآباد، تانڈور، کوڑنگل منڈلوں کے بازاروں میں پیاز، ہری مرچ کی قیمتیں گذشتہ چند دنوں سے آسمان کو چھونے لگی ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی کا ماہانہ بجٹ کا خرچ متاثر ہوا ہے۔ گذشتہ دنوں سے وقارآباد ضلع اور اطراف و اکناف کے منڈلوں میں زبردست بارش ہونے کی وجہ سے خریف کی ہر فصل کو نقصان پہنچا ہے، جس سے کسانوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ پیاز فی کیلو 30 تا40 روپئے، مرچ 40 تا 50 روپئے کیلو فروخت ہورہی ہے۔ اس کے ساتھ ترکاریوں کی بھی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوچکا ہے۔ بارش کی وجہ سے وقارآباد ضلع کے تمام کسانوں کو کپاس، مکئی کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT