Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وقارآباد ۔ کرشنا ریلوے لائن کے عاجلانہ آغاز پر زور

وقارآباد ۔ کرشنا ریلوے لائن کے عاجلانہ آغاز پر زور

رکن اسمبلی نارائن پیٹ راجندر ریڈی کی جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے سے نمائندگی

نارائن پیٹ ۔ 21؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وقارآباد ۔ کرشنا براہ نارائن پیٹ مجوزہ نئی ریلوے لائن کی جلد از جلد بجٹ کی منظوری اور کاموں کے آغاز کے لئے رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر راجندرریڈی جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے مسٹر ونود کمار سے ان کے دورہ محبوب نگر کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کی ۔ اس موقع پر رکن پارلیمان محبوب نگر مسٹر اے پی جیتندر ریڈی ‘ ضلع کلکٹر محبوب نگر مسٹر رونالڈ روز اور دیگر ریلوے عہدیدار موجود تھے ۔ مسٹر ایس راجندر ریڈی ‘ نے اس موقع پر جنر منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو بتایاکہ وقارآباد ۔ کرشنا ریلوے لائن کی تنصیب سے نارائن پیٹ اور کوڑنگل کے پسماندہ حلقہ جات اسمبلی کی ترقی ممکن ہوسکے گی ۔ اور یہاں کے عوام کی دیرینہ مطالبہ کی تکمیل ہوگی ۔ انہوں نے بتایاکہ گذشتہ ساٹھ سال سے اس کا سروے کیا جا رہا ہے ۔ گذشتہ سال اس لائن کی منظوری کے لئے ابتدائی بجٹ بھی منظور کیا گیا ۔ مسٹر اے پی جتیندر ریڈی ‘ رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیاکہ ریاستی حکومت بجٹ کا نصف حصہ خرچ کرنے کے لئے آمادہ ہے اور اس سے مرکزی حکومت کو واقف کروایا گیا ہے ۔ مسٹر ونود کمار جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے تیقن دیا کہ وہ اس قدیم منظورہ ریلوے لائن کے احیاء کے لئے مرکزی حکومت سے بجٹ کی منظوری کے لئے نمائندگی کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT