Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / وقار آبادکے منڈل عالم پلی میں تشدد لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا مسئلہ، اقلیتی فرقہ پر اشرار کا حملہ

وقار آبادکے منڈل عالم پلی میں تشدد لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا مسئلہ، اقلیتی فرقہ پر اشرار کا حملہ

حیدرآباد۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) وقارآبادکے منڈل عالم پلی میں آج دو فرقوں کے درمیان جھڑپ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج شام لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کے مسئلہ پر اقلیتی فرقہ کے افراد پر اشرار نے حملہ کردیا جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اشرار کی جانب سے معمولی سے مسئلہ پر ہنگامہ آرائی اور اچانک حملہ سے اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے عوام خوفزدہ ہوگئے اور اُن کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔ فرقہ وارانہ کشیدگی کا واقعہ رونما ہونے پر سب انسپکٹر وقارآباد مسٹر پریم کمار کی قیادت میں پولیس ٹیم عالم پلی علاقہ پہونچ کر حالات پر قابو پالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وقارآباد کے حساس علاقوں میں پولیس پکٹس متعین کردیئے گئے ہیں اور دسہرہ کے موقع پر اِس قسم کی شرپسندی کے تدارک کیلئے سینئر اعلیٰ عہدیداروں کی قیادت میں حالات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں فرقوں کے درمیان تشدد کے پیش نظر پولیس سخت چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ وقارآباد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تشدد میں ملوث اشرار کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT