Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وقار آباد میں سڑک پر گڑھوں سے حادثات کا خطرہ

وقار آباد میں سڑک پر گڑھوں سے حادثات کا خطرہ

وقار آباد ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع رنگاریڈی وقار آباد مستقر میں گزشتہ 2 سالوں سے سٹیلائیٹ سٹی کے کام سست رفتاری سے چل رہے ہیں جس سے عوام کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ شہر میں انڈر گراؤنڈ ڈرینج کے کاموں کی وجہ سے مختلف جگہ گڑھے کھود کر اسے چھوڑ دیئے جارہے ہیں ۔ خواتین پولیس اسٹیشن کے قریب شیورام نگر کالونی کے سڑک پر ڈرینج ک

وقار آباد ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع رنگاریڈی وقار آباد مستقر میں گزشتہ 2 سالوں سے سٹیلائیٹ سٹی کے کام سست رفتاری سے چل رہے ہیں جس سے عوام کو کافی دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ شہر میں انڈر گراؤنڈ ڈرینج کے کاموں کی وجہ سے مختلف جگہ گڑھے کھود کر اسے چھوڑ دیئے جارہے ہیں ۔ خواتین پولیس اسٹیشن کے قریب شیورام نگر کالونی کے سڑک پر ڈرینج کیلئے ایک بڑا گڈھا کھود کر تقریباً 15 دن ہوگئے ہیں ۔ جس سے اس راہ سے گذرنے والوں کو کافی دشواری پیش آرہی ہے اور راتوں کے اوقات میں حادثات پیش آرہے ہیں ۔ شہر میں بارش کی وجہ سے ان گڈھوں میں پانی جمع ہوجارہا ہے جس کی وجہ گاڑیوں کی آمد و رفت میں دشواری ہورہی ہے ۔ وقار آباد شہر کی مین روڈ ، ریلوے اسٹیشن روڈ ، بس اسٹانڈ روڈ ، اولڈ سوریا گیس لین اور شہر کے تمام سڑکوں کی حالت خستہ ہوچکی ہے اور شہر میں جگہ جگہ کیچڑ اور گندہ نالیوں کا پانی سڑکوں پر جمع ہورہا ہے ۔ عوام اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ سٹیلائیٹ سٹی کے کاموں کو جلداز جلد مکمل کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT