Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وقار آباد گورنمنٹ ڈائٹ کالج میں ڈی سیٹ کی کونسلنگ

وقار آباد گورنمنٹ ڈائٹ کالج میں ڈی سیٹ کی کونسلنگ

وقار آباد 13 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع رنگا ریڈی وقار آباد گورنمنٹ ڈائیٹ کالج میں ڈی سیٹ 2014 کے اہل طلبہ کے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا آغاز ہوا ہے اور یہ کونسلنگ اور اسناد کی تصدیق 3 دن 14 فبروری تک جاری رہے گی۔ اس کونسلنگ کے دوران گورنمنٹ ڈائٹ کالج میں اردو میڈیم اور تلگو میڈیم کے طلبہ نے فوڈ میلے کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پرنسپال م

وقار آباد 13 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع رنگا ریڈی وقار آباد گورنمنٹ ڈائیٹ کالج میں ڈی سیٹ 2014 کے اہل طلبہ کے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا آغاز ہوا ہے اور یہ کونسلنگ اور اسناد کی تصدیق 3 دن 14 فبروری تک جاری رہے گی۔ اس کونسلنگ کے دوران گورنمنٹ ڈائٹ کالج میں اردو میڈیم اور تلگو میڈیم کے طلبہ نے فوڈ میلے کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پرنسپال مدھو سودھن نے بتایا کہ کونسلنگ کا آج سے آغاز ہوا ہے اور یہ تین دن تک جاری رہے گی اور اس مرحلے میں 44 کالج کیلئے طلبہ کے اسناد کی جانع کی جارہی ہے اور کالج میں اس کیلئے 4 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ پرنسپال نے کہا کہ کالج کے طلبہ نے کونسلنگ میں آنے والے طلبہ اور اُن کے افراد خاندان کی سہولت کیلئے کم قیمت پر غذائی اشیاء مہیا کی گئی ۔ کالج کے طلبہ نے مختلف اقسام کے پکوان تیار کر کے یہاں کم قیمت پر فروخت کررہے ہیں ۔ دور مقامات سے آنیو الوں کیلئے یہ کافی سہولت بخش ہے ۔ اس فوڈ فیسٹیول میں پوری‘چائے‘ویج بریانی‘چکن بریانی‘ کھچڑی ‘مرچی ‘شیر خورمہ ‘روٹی اور دیگر اشیاء بنائی گئی ۔ کونسلنگ میںشریک ہونے والے طلبہ کے افراد خاندان نے بتایاکہ اس طرح کے انتظام سے ہمیںکھانے کیلئے باہر جانا نہیں پڑرہا ہے ۔ قریب میں ہی ہمیں مختلف قسم کے پکوان مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا پروگرام ہے ۔ اس موقع پر ڈائیٹ لکچررس تقی حیدر کاشانی‘ ستیہ نارائنا‘ راما نجیلو‘راما چاری‘اوشا بالا‘ مہیندر ریڈی‘ محمد یاسین‘ پرتاب ریڈی ‘نرسمہلو‘ مہیش بابو‘ واناجہ‘ محمدی بیگم ‘رحمت انساء اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT