Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / وقار انکاونٹر ‘پولیس کو اقلیتی کمیشن کی نوٹس اور جواب طلبی

وقار انکاونٹر ‘پولیس کو اقلیتی کمیشن کی نوٹس اور جواب طلبی

حیدرآباد 7 اپریل ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش اقلیتی کمیشن نے 5 نوجوانوں کے انکاونٹر پر از خود نوٹ لیتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری جواب طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ صدر نشین آندھرا پردیش ریاستی اقلیتی کمیشن جناب عابد رسول خان نے بتایا کہ جنگاوں میں ہوئے انکاونٹر میں 5 ہلاکتوں پر متعدد نمائندگیاں مختلف گوشوں سے کمیشن کو موصول ہوئی ہیں اور کمیشن کے روبرو کئی لوگوں نے انکاونٹر پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے ۔ ان شبہات اور حالات کو دیکھتے ہوئے کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ کمیشن کی جانب سے آئی جی حیدرآباد ریجن اور ایس پی نلگنڈہ کو نوٹس جاری کی جائے ۔ جناب عابد رسول خان نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں ہوئے ان انکاونٹرس کے متعلق عوامی شبہات اور متعدد نمائندگیوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ تہہ کیا گیا ہے کہ عہدیداروں سے رپورٹ موصول ہوتے ہی رپورٹ کا بایرک بینی سے جائزہ لیا جائے گا اور پھر خامیوں کی نشاندہی کی صورت میں کمیشن ایڈوکیٹ کمشنر کے تقررات کے ذریعہ تحقیقات کے احکامات جاری کرے گا ۔

TOPPOPULARRECENT