Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / وقار اور پی سی بی پر سابق کھلاڑیوں کا عتاب

وقار اور پی سی بی پر سابق کھلاڑیوں کا عتاب

کراچی ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی بنگلہ دیش کے مقابل بدترین شکست پر سابق کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر غصہ اتارا ہے۔ سابق کپتان راشد لطیف، رمیز راجہ اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے اس شرمناک شکست کے بعد ہیڈ کوچ کو فوراً استعفیٰ دے دینا چاہئے، سیریز میں پاکستانی ٹیم نے ناقص کارکردگی

کراچی ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی بنگلہ دیش کے مقابل بدترین شکست پر سابق کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر غصہ اتارا ہے۔ سابق کپتان راشد لطیف، رمیز راجہ اور فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے اس شرمناک شکست کے بعد ہیڈ کوچ کو فوراً استعفیٰ دے دینا چاہئے، سیریز میں پاکستانی ٹیم نے ناقص کارکردگی سے بہت مایوس کیا، شکست کے ذمے دار وقار یونس ہیں، بدترین شکست نے سلیکشن کمیٹی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کی ونڈے سیریز میں شرمناک شکست پر سابق کھلاڑیوں نے ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اور کرکٹ بورڈ کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا ہے۔ سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ بنگلہ دیش سے اس شرمناک شکست کے بعد ہیڈ کوچ کی برقراری کا کیا جواز ہوسکتا ہے، انھیں فوری مستعفی ہونا چاہئے۔ پاکستانی ٹیم کو کسی فوجی تربیت کی ضرورت نہیںبلکہ درست کرکٹ سکھانے کی ضرورت ہے، جس میں وقار بری طرح ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ جب سے کوچ بنے ہیں پاکستان پانچ سیریز ہار چکا ہے جس سے پی سی بی کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ رمیز نے کہا کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو تینوں ونڈے میچوں میں واضح فرق سے شکست دیکر تمام شعبوں میں اپنی برتری ثابت کی۔ پاکستان ٹیم کی بنگلہ دیش کے خلاف بہت مایوس کن کارکردگی سامنے آئی۔ ٹیم نے ناقص کارکردگی سے بہت مایوس کیا۔ شعیب اختر نے طنزیہ انداز میں کہا ، ’’ میں شرمناک شکست کے بعد کچھ نہیں کہوں گا ،صرف پی سی بی کو مبارکباد ضرور دوں گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT