Saturday , July 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / وقار کا پاکستان کو آئر لینڈ کیخلاف ٹسٹ کیلئے انتباہ

وقار کا پاکستان کو آئر لینڈ کیخلاف ٹسٹ کیلئے انتباہ

لندن ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستان ٹیم کو آئر لینڈ کے خلاف تاریخی ٹسٹ میچ کے لیئے خبردار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں میزبان ٹیم آسان ثابت نہ ہوگی اس لئے ہمیں محتاط ہو کر کھیلنا پڑے گا۔ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تاریخی ٹسٹ میچ ڈبلن میں شروع ہو رہا ہے ۔ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم پہلا ٹسٹ میچ کھیل رہی ہے ، اس طرح ٹسٹ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم تاریخی ٹسٹ میچ کی وجہ سے بہت خوش اور پرجوش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے میزبان ٹیم کو ایڈوانٹیج حاصل ہے ۔ مشکل کنڈیشنز میں آئر لینڈ کو ہرانا آسان ہدف نہیں ہے ۔ وقار کا کہنا تھا کہ گیلی اور سبز کنڈیشنز میں کھیلنا پاکستان ٹیم کے لیئے آسان نہیں ہوگا ۔ نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ میں توجہ مرکوز کرتے ہوئے کھیلا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT