Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / وقار یونس کے پاکستانی کوچ بننے کے امکانات

وقار یونس کے پاکستانی کوچ بننے کے امکانات

کراچی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کوشاں ہیکہ سابق کپتان وقار یونس کو دوبارہ ٹیم کا چیف کوچ مقرر کردیا جائے کیونکہ معین خان نے اشارہ دیا ہیکہ وہ پاکستانی سلیکشن کمیٹی کے صدر بننا چاہتے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے بموجب لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے نجم سیٹی سے تبادلہ خیال کیا ہے اور امید کی جارہی ہیکہ معین خان کے

کراچی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کوشاں ہیکہ سابق کپتان وقار یونس کو دوبارہ ٹیم کا چیف کوچ مقرر کردیا جائے کیونکہ معین خان نے اشارہ دیا ہیکہ وہ پاکستانی سلیکشن کمیٹی کے صدر بننا چاہتے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے بموجب لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس نے نجم سیٹی سے تبادلہ خیال کیا ہے اور امید کی جارہی ہیکہ معین خان کے مقام پر وقار یونس دوبارہ پاکستانی ٹیم کے کوچ ہوں گے کیونکہ معین خان کو بنگلہ دیش میں منعقدہ ایشیاء کپ اور ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا جو آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور کے دو سالہ معاہدہ کی تکمیل کے بعد کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وقار یونس 2010ء اور 2011ء میں پاکستانی کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنے عہدہ سے شخصی اور صحت کے مسائل کی بنیاد پر استعفیٰ دیا لیکن اب وہ دوبارہ ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ کوچ کی تلاش کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں وسیم اکرم، جاوید میاں داد اور انتخاب عالم شامل تھے جنہوں نے معین خان کے انتخاب کا مشورہ دیا تھا اور اس مرتبہ بھی وسیم اکرم کی حمایت معین خان کو حاصل ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ دوسری میعاد کیلئے وقار یونس کو کوچ بنانے میں دلچسپی دکھا رہا ہے۔ معین خان اب چیرمین نجم سیٹھی کے چیف سلیکٹر کیلئے پہلی پسند ہیں کیونکہ راشد لطیف نے اپنے عہدہ سے خود کو برطرف کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT