Thursday , January 18 2018
Home / عرب دنیا / وقت پر اذان نہ دینے پر ایک بنگلہ دیشی کا قتل

وقت پر اذان نہ دینے پر ایک بنگلہ دیشی کا قتل

ریاض ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک مسجد میں بر وقت اذان نہ دینے پر مقامی موذن نے گولی مار کر ایک غیر ملکی ایشیائی موذن کو ہلاک اور دوسرے غیر ملکی کو زخمی کردیا ہے۔ مہلوک32 سالہ محمد رفیق تاج الاسلام کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جبکہ زخمی شخص ہندوستان کا رہنے والا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ سعودی دارالحکومت ریاض سے تیس کلو میٹر دور

ریاض ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک مسجد میں بر وقت اذان نہ دینے پر مقامی موذن نے گولی مار کر ایک غیر ملکی ایشیائی موذن کو ہلاک اور دوسرے غیر ملکی کو زخمی کردیا ہے۔ مہلوک32 سالہ محمد رفیق تاج الاسلام کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جبکہ زخمی شخص ہندوستان کا رہنے والا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ سعودی دارالحکومت ریاض سے تیس کلو میٹر دور ضلع مجماح کے قصبے اورتاویہ کی مسجد میں پیش آیا ہے۔ جب پولیس ایک شہری کی طرف سے کی گئی فون کال پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ محمد رفیق تاج الاسلام خون میں لت پت پڑا تھا جبکہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والا کارکن زخمی پڑا تھا۔ ہندوستانی کارکن کو دو گولیاں لگی تھیں۔ اب اس کا شاہ خالد اسپتال میں علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ تاہم پولیس نے زخمی کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ مسجد اور قصبے سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیشی شہری ہی عام طور پر نماز کیلئے مسجد میں اذان دیا کرتا تھا۔ لیکن چہارشنبہ کے روز وہ مقررہ وقت پر اذان عصر نہ دے سکا۔ اس وجہ سے مسجد کا مقامی موذن غصے میں آ گیا۔ دریں اثناء بنگلہ دیشی سفارت خانے میں موجود لیبر قونصلر محمد سرور عالم نے بتایا ہے کہ مقتول کچھ عرصے سے مسجد میں ایک کارکن کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس کا تعلق ڈھاکہ سے 55 کلومیٹر دور ضلع شریعت پور سے تھا۔ بنگلہ دیشی سفارت خانہ نے مقتول محمد رفیق تاج الاسلام کے اہل خانہ کو اس افسوسناک واقعے کی اطلاع کر دی ہے اور اس کی لاش ملک پہنچانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ادھر سعودی پولیس نے قاتل سعودی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سعودی قاتل ذہنی عارضے میں مبتلا ہے۔ وہ ایک مقامی اسپتال سے علاج بھی کراتا رہا ہے، تاہم اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT