Sunday , January 21 2018
Home / سیاسیات / وقفہ سوالات اور صفر کے اوقات میں تبدیلی کی مخالفت

وقفہ سوالات اور صفر کے اوقات میں تبدیلی کی مخالفت

نئی دہلی 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام )راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کے اوقات میں تبدیلی کے فیصلہ پر ارکان نے آج غیر اطمینان کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ راجیہ سبھا کے آئندہ سیشن سے وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کے اوقات میں ترمیم کی خبر ہے جس پر سماجوادی پارٹی نے نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ایس پی کے نریش اگروال نے کہا کہ ایسا کوئی ضاب

نئی دہلی 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام )راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کے اوقات میں تبدیلی کے فیصلہ پر ارکان نے آج غیر اطمینان کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ راجیہ سبھا کے آئندہ سیشن سے وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کے اوقات میں ترمیم کی خبر ہے جس پر سماجوادی پارٹی نے نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے ۔ ایس پی کے نریش اگروال نے کہا کہ ایسا کوئی ضابطہ نہیں ہے جس کے تحت وقفہ صفر کو صبح گیارہ بجے کے وقت میں تبدیل کردیا جائے جیسا کل فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اگروال کی تائید ایس پی لیڈر رام گوپال یادو اور کانگریس کے سبا رامی ریڈی نے کی ۔ یاد رہے کہ ایوان کی کارروائی کو آسانی سے چلانے کیلئے صدر نشین حامد انصاری کی قیادت میں راجیہ سبھا کی پرپزسس کمیٹی سے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ایوان میں وقفہ سوالات دوپہر 12 بجے اور وقفہ صفر صبح 11 بجے منعقد کیا جائے گا جس کا اطلاع آئندہ سیشن سے ہوگا ۔ کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ ایوان کی کارروائی قبل ازیں صبح 11 بجے تا شام 5 بجے چلائی جاتی تھی تاہم اب اس میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کر کے اسے شام 6 بجے تک چلایا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT