Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / وقفہ سوالات میں ارکان کو وزراء سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ : سوامی گوڑ

وقفہ سوالات میں ارکان کو وزراء سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ : سوامی گوڑ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ نے ارکان کو پابند کیا کہ وہ وقفہ سوالات کے دوران وزراء کے ساتھ ملاقات سے گریز کریں کیونکہ اس سے ایوان کی کارروائی متاثر ہورہی ہے۔ وقفہ سوالات کے فوری بعد صدرنشین نے ارکان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اکثر یہ دیکھا جارہا ہے کہ وقفہ سوالات کے دوران ارکان وزراء کے ساتھ ایوان میں میٹنگس کر رہے ہیں جبکہ دیگر ارکان عوامی مسائل پر سوالات میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کو وقفہ سوالات کی کارروائی پر مکمل توجہ دینی چاہئے ۔ ایوان میں موجود وزراء کے ساتھ بات چیت اور میٹنگ کرنے سے نہ صرف کارروائی متاثر ہورہی ہے بلکہ یہ ایوان کے وقار کے لئے مناسب نہیں۔ ارکان کو وقفہ سوالات میں حصہ لینے والے ساتھی ارکان کی باتوں کو غور سے سماعت کرنا چاہئے ۔ ایوان میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ جس وزیر کا سوال ہے، ان کے علاوہ موجود دیگر وزراء سے ارکان نمائندگی یا گفتگو کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT