Friday , July 20 2018
Home / سیاسیات / وقفہ سوالات کے بغیر لوک سبھا کا 13واں دن

وقفہ سوالات کے بغیر لوک سبھا کا 13واں دن

نئی دہلی۔ 21 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلہ میں اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے آج مسلسل13ویں دن وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور اسپیکر سمترا مہاجن کو دو منٹ کے اندر ہی ایوان کی کارروائی 12بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ اسپیکر نے 11بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی تو انادرمک اور تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے ارکان اپنے اپنے مطالبات کو لے کر پہلے کی طرح نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچوں بیچ پہنچ گئے ۔ ٹی آر ایس اور انادرمک کے رکن ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ لے کر نعرے اورشور شرابہ کرتے ہوئے چیئر کے سامنے آ گئے ۔

TOPPOPULARRECENT