Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / وقف اراضیات کی سی بی آئی تحقیقات کے مطالبہ پر زور

وقف اراضیات کی سی بی آئی تحقیقات کے مطالبہ پر زور

کاروان وقف کے وفد کی رکن اسمبلی جوبلی ہلز گوپی ناتھ سے ملاقات

کاروان وقف کے وفد کی رکن اسمبلی جوبلی ہلز گوپی ناتھ سے ملاقات

حیدرآباد۔9نومبر(سیاست نیوز) کاروان وقف کے وفد نے تلگودیشم رکن اسمبلی جوبلی ہلز ایم گوپی ناتھ سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ اور آندھرا کی وقف جائیدادوں کی صیانت کے متعلق تلگودیشم پارٹی کے موقف کی وضاحت طلب کی اور دونوں ریاستو ں کی وقف جائیدادوں کی تفصیلات پر مشتمل ایک یادواشت بھی ان کے حوالے کرتے ہوئے تلنگانہ اور آندھرا ریاستوں کی موقوفہ اراضیات کے ساتھ پیش آئی دھاندلیوں کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔صدرنشین ایچ اے ایس انڈیامولانا سید طار ق قادری کی قیادت میںمولانا سید عبدالقادر قادری المعروف وحید پاشاہ‘ مولانا حیدر پاشاہ‘ جناب نعیم اللہ شریف‘ جناب مرزا یوسف بیگ‘ جناب ماجد خان‘ مولانا حسین محمد قادری نے مذکورہ رکن اسمبلی سے ملاقات کے دوران جاریہ اسمبلی بجٹ اجلاس میں تلنگانہ کی موقوفہ اراضیات کے متعلق سی بی آئی تحقیقات کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کرنے کی بھی اپیل کی۔ بعد ازاں مولانا سید طار ق قادری نے کہاکہ تلنگانہ میں لاکھوں کروڑ کی وقف جائیدادیں غیر مجاز قبضوں کا شکار ہیں۔انہوں نے سابقہ حکومتوں کی جانب سے وقف اراضیات کی حفاظت کے متعلق تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ قلب شہر میںواقع درگاہ حسین شاہ ولیؒ کی وقف اراضی کو کوڑیوں کے مول فروخت کرنے میںسیاسی قائدین نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس کے علاوہ وقف بورڈ کے عہدیداروں نے بھی عدالت میںغلط پیروی کے ذریعہ مقدمے کو کمزو ر بنانے کاکام کیاتاکہ درگاہ حسین شاہ ولیؒ کی اراضی پرقابض آندھرائی سرمایہ دارکی سازش کو کامیاب بنایا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ شہر حیدرآباد اور اس کے مضافا ت میںلاکھوں ایکڑ وقف اراضی کو دھاندلیوں کے ذریعہ فروخت کرتے ہوئے ریاست کے غریب مسلمانوں کو ان کے حق سے محروم کرنے کاکام کیاگیا ہے جس کی تحقیقات ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT