Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / وقف اراضیات کے تحفظ میں سیاست کا اہم رول

وقف اراضیات کے تحفظ میں سیاست کا اہم رول

تحریک میں تعاون کرنے عوام سے اپیل : عثمان الہاجری کا خطاب

تحریک میں تعاون کرنے عوام سے اپیل : عثمان الہاجری کا خطاب

حیدرآباد۔18مارچ(سیاست نیوز) وقف جائیدادوں کی تباہی اور تلنگانہ تحریک کی کامیابی ‘ مسلمانوں کا مستقبل کا لائحہ عمل پر منعقدہ دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کے کل جماعتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر سوسائٹی جناب عثمان بن محمد الہاجری نے کاروان‘ فلک نما‘ بالاپور کے علاوہ منی کنڈہ جاگیر‘درگاہ حسین شاہ ولی‘ پہاڑی شریف او ر درگاہ باباشرف الدین کی موقوفہ اراضیات کی حفاظت میںچلائی جارہی تحریکوں میں روزنامہ سیاست کے گرانقدر تعاون کو وقف اراضیات کی صیانت کے متعلق مسلمانوں کے اندر شعور بیداری کا بہترین ذریعہ قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی سرپرستی میں اوقافی جائیدادوں کی بازیابی اور صیانت کے علاوہ سود خوروں کے خلاف منظم تحریک چلارہی ہے

جس کا مقصد اوقافی جائیدادوں سے حاصل آمدنی سے ریاست کے مسلمانوں کودرپیش مسائل کا حل ممکن ہوسکے اور سودکی لعنت سے مسلمانوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے حیدرآباد کے تاریخی نالوں پر مکانات کی تعمیر اور نالوں کے اطراف میںغیر مجاز قبضہ دار وں کی پشت پناہی کرنے والوں کو اقتدار سے دور رکھنے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ فرنگی نالا‘ مغل کا نالہ جیسی قدیم نالوں پرقبضوں کیلئے سیاسی اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے مقامی قائدین نے عام آدمی کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا۔انہوں نے پنشن پورہ عید گاہ کے عقب کی اراضی کے متعلق کی جانے والی سازشوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہاکہ 70 سالوں تک مسلسل جدوجہد کے بعد پنشن پورہ عیدگاہ حاصل کرنے والی کمیٹی کو تبدیل کرکے غیر سماجی عناصر ‘ مفاد پرست لوگوں کی نئی کمیٹی قائم کی گئی جو پنشن پورہ عیدگاہ سے متصل کھلی سرکاری اراضی پر قبضے کی ایک کوشش کا حصہ ہے انہو ںنے کمیٹی کے سابق کے اراکین کے ہمراہ عیدگاہ اور اس متصل اراضی کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT