Thursday , October 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / وقف اراضی کی حفاظت کرنے کا عزم

وقف اراضی کی حفاظت کرنے کا عزم

محبوب نگر میں افتخار الدین احمد کی پریس کانفرنس
محبوب نگر ۔/12 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر مستقر پر سروے نمبر 77-78 کے تحت وقف اراضی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان عزائم کا اظہار محمد افتخار الدین احمد صدر مسلم ریزرویشن فرنٹ نے اپنے دفتر پر ایک صحافتی کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ افتخار الدین احمد کی قیادت میں ایک وفد جس میں تقی حسین تقی، حافظ ادریس، محمد محمود، ریاض پاشاہ ایڈوکیٹ شامل تھے۔ کمشنر لینڈ ریکارڈ اینڈ سروے تلنگانہ سے ملاقات کرکے یادداشت پیش کی جس میں اسٹیٹ ڈائرکٹر سروے محبوب نگر کی جانب سے 3 جنوری کو کئے گئے سروے کو غیر مجاز قرار دیتے ہوئے اس سروے کو منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ کیونکہ اوقافی جائیدادوں کے خلاف سازش کا حصہ ہے۔ جبکہ لے آؤٹ پلان نمبر 109/69 سروے نمبر 77-78 کو بحیثیت وقف سروے نمبرات نشاندہی کی گئی۔ سروے نمبر 78 پر ہائی کورٹ میں وقف بورڈ و دیگر کے درمیان مقدمہ زیر تصفیہ ہے۔ ضلع کلکٹر، تحصیلدار، کمشنر بلدیہ پر بھی انسپکٹر ٹاؤن II کو فریق بنایا گیا ہے۔ جس سے خود اضح ہے کہ یہ اراضی 100 فیصد وقف کی ہے۔ لیکن اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ افتخار الدین ایڈوکیٹ نے آخر میں کہا کہ بہر حال اس ا راضی کا تحفظ کیا جائے گا اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT