Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / وقف بورڈ ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ بالآخر حل کرلیا گیا

وقف بورڈ ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ بالآخر حل کرلیا گیا

سی ای او کو تنخواہوں کی اجرائی کی اجازت ، اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود کے احکامات

سی ای او کو تنخواہوں کی اجرائی کی اجازت ، اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود کے احکامات
حیدرآباد ۔13 ۔ اپریل (سیاست نیوز) وقف بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ آخرکار 13 دن بعد حل ہوگیا اور سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے چیف اگزیکیٹیو آفیسر سلطان محی الدین کو تنخواہوں کی اجرائی کی اجازت دیدی۔ اس سلسلہ میں سی ای او کو رقم حاصل کرنے کا مجاز قرار دیتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کئے۔ تنخواہوں کی اجرائی کیلئے تقریباً 64 لاکھ روپئے کی اجرائی ضروری ہے اور چیف اگزیکیٹیو آفیسر کو اس قدر بھاری رقم جاری کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ اسپیشل آفیسر کی عدم موجودگی میں تنخواہوں کی اجرائی کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود نے چیف اگزیکیٹیو آفیسر کو دستخط کا مجاز کرتے ہوئے آج احکامات جاری کئے اور یہ احکامات متعلقہ بینک کو روانہ کئے گئے ۔ اس طرح ملازمین کی تنخواہیں آج جاری کردی گئیں اور گزشتہ 13 دن سے تنخواہ کیلئے پریشان حال ملازمین نے راحت کی سانس لی۔ ابتداء میں حکومت نے اقلیتی فینانس کارپوریشن سے قرض حاصل کرتے ہوئے تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم قانونی مشاورت کے بعد حکومت نے چیف اگزیکیٹیو آفیسر کو تنخواہ کی حد تک رقم حاصل کرنے کی ذمہ داری دیدی اس طرح اس مسئلہ کی یکسوئی کردی گئی۔ ملازمین کو تنخواہیں تو جاری کردی گئیں لیکن وقف بورڈ میں جاری تعطل کی صورتحال ابھی بھی برقرار ہے۔ 24 مارچ سے بورڈ میں اسپیشل آفیسر موجود نہیں جس کے باعث اوقافی جائیدادوں سے متعلق تمام کارروائیاں ٹھپ ہوچکی ہیں۔ اسپیشل آفیسر کی منظوری اور ان کی دستخط کی منتظر سینکڑوں فائلیں جمع ہوچکی ہیں اور روزانہ فائلوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ وقف بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ اسپیشل آفیسر کی عدم موجودگی کے باعث اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور غیر مجاز قابضین کے خلاف کارروائی سے متعلق کارروائیاں ٹھپ ہوچکی ہیں ۔ وقف بورڈ ملازمین کی تنظیموں نے تنخواہوں کیلئے مسلسل نمائندگی کرتے ہوئے ان کی اجرائی کو یقینی بنالیا اور اس سلسلہ میں آندھراپردیش حکومت کے سکریٹری اقلیتی بہبود شیخ محمد اقبال نے بھی تلنگانہ حکومت سے نمائندگی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT