Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / وقف بورڈ ملازمین کے لیے 74 لاکھ 63 ہزار کی اجرائی

وقف بورڈ ملازمین کے لیے 74 لاکھ 63 ہزار کی اجرائی

حیدرآباد ۔6 ۔مئی (سیاست نیوز) وقف بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے آج 74 لاکھ 63 ہزار روپئے جاری کئے گئے۔ چیف اگزیکیٹیو آفیسر محمد اسد اللہ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عہدیدارِ مجاز کی حیثیت سے تقرر کے پہلے دن محمد جلال الدین اکبر ڈائرکٹر اقلیتی بہبود نے ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی۔ انہوں نے تنخواہوں کے علاوہ ای ایل ان کیاشمنٹ او

حیدرآباد ۔6 ۔مئی (سیاست نیوز) وقف بورڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے آج 74 لاکھ 63 ہزار روپئے جاری کئے گئے۔ چیف اگزیکیٹیو آفیسر محمد اسد اللہ نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عہدیدارِ مجاز کی حیثیت سے تقرر کے پہلے دن محمد جلال الدین اکبر ڈائرکٹر اقلیتی بہبود نے ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی۔ انہوں نے تنخواہوں کے علاوہ ای ایل ان کیاشمنٹ اور ریٹائرمنٹ بینیفٹس بھی جاری کردیئے ۔ ماہِ اپریل کی تنخواہ کے طور پر 74 لاکھ 63 ہزار روپئے جاری کئے گئے جبکہ ای ایل ان کیاشمنٹ کے طور پر 27 لاکھ 6 ہزار 172 روپئے جاری کئے گئے۔ ریٹائرمنٹ بینیفٹ کیلئے 9 لاکھ 11 ہزار 182 روپئے کی اجرائی عمل میں آئی۔ تنخواہوں کی اجرائی پر وقف بورڈ کے ملازمین اور عہدیداروں نے اطمینان کی سانس لی اور اس سلسلہ میں حکومت کے اقدامات کی ستائش کی۔ کئی ملازمین نے آج عہدیدار مجاز جلال الدین اکبر سے ملاقات کرتے ہوئے وقف بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

TOPPOPULARRECENT